مہمند ایجنسی، بائزئی سڑہ خواہ میں بارش سے بوسیدہ کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق

SARA Khwa

SARA Khwa

مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ) مہمند ایجنسی، بائزئی سڑہ خواہ میں بارش سے بوسیدہ کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق، دو بچے دادی سمیت زخمی، ہسپتال منتقل۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے موقعہ پر پہنچ کر ریسکیو میں حصہ لیا۔ پی اے مہمند کی طرف سے متاثرہ خاندان کو خیمے اور خوردنی اشیاء دی گئی۔

زخمی بچے اور خاتون کا علاج بھی سرکاری خرچ سے ہوگا اور بہت جلد معاوضہ بھی دیا جائیگا۔ پولیٹیکل حکام کی ورثاء کو یقین دہانی ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز علیٰ الصبح مہمند ایجنسی تحصیل بائزئی کے دور افتادہ علاقہ سڑہ خواہ میں حیات خان نامی شخص کے گھر میں گزشتہ روز ہونے والے بارش سے بوسیدہ کچے کمرے کی چھت اس وقت گر گئی جب مکین محو خواب تھے۔

جسکے نتیجے میں حیات خان کا کمسن بیٹا اویس موقعہ پر جاں بحق ہوگیا۔ اور ان کی والدہ اور دوسرا کم عمر بیٹا زخمی ہوگیا۔ مقامی پولیٹیکل انتظامیہ واقع کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ریسکیو میں حصہ لیتے ہوئے زخمی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

SARA Khwa

SARA Khwa

بعد میں پی اے مہمند محمود اسلم وزیر کی ہدایات پر پولیٹیکل حکام نے علاقے کا دورہ کرکے متاثرہ خاندان سے تعزیت کی اور انہیں خیمے اور خوراکی اشیاء کا پیکیج دیا۔ حکام نے یقین دلایا کہ زیر علاج زخمی خاتون کا علاج کا خرچ پولیٹیکل انتظامیہ برداشت کرے گی اور بہت جلد معاوضہ بھی دیا جائیگا۔