مہمند ایجنسی کے پہاڑی سلسلہ کڑپہ میں چھ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا پارک پر کام جاری

Mohmand Agency Park

Mohmand Agency Park

مہمند ایجنسی (شکیل مو مند سے) مہمند ایجنسی کے پہاڑی سلسلہ کڑپہ میں چھ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا پارک پر کام جاری ہے۔ اسی طرح پہاڑوں کے بیچ میں واقع قدرتی حسن سے مالامال علاقے کی سیاحت کو بہت فروغ ملے گا۔کیونکہ اس کے تعمیر سے علاقے کے عوام کو سیروتفریح کا موقع ملیں گے۔اسلئے کہ مہمند ایجنسی میں سیروتفریح کے مقامات بہت کم ہیں۔

اب علاقے کے عوام تفریح کے لئے فارغ اوقات میں اس پارک کا رخ کرینگے ۔ اس ضمن میں اے پی اے لوئر مہمند نوید اکبر نے میڈیا نمائندوںں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ خطیر رقم سے تعمیر ہونے والے اس پارک میں ایک ریسٹورنٹ بھی قائم یا جائیگا ۔اور اس میں بچوں کیلئے خاص طور سائیکلنگ چلانے کیلئے بھی مختلف روٹس بنائے جارہے ہیںتا کہ ایجنسی کے بچوں کو خاص طور پر ان کو سیر کرانے کی زیادہ سے زیادہ موقع ملے گے جبکہ اس میں پنجرے بھی لگائے جارہے ہیں جس میں مختلف اقسام کے پرندے بھی ہونگے۔اسکو دیکھنے سے سیاح لطف اندوز ہونگے۔

Mohmand Agency Park

Mohmand Agency Park

انہوں نے کہا کہ کڑپہ پارک کے تعمیر پر مقامی پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے تیزی سے کام جاری ہے ۔ اور اس کو بہت جلد عوام کی تفریح کیلئے مکمل کیا جارہاہے جس سے پورے ایجنسی میں سیاحت کو ایک نئی جہت ملے گا۔

اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے موجودہ پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ کہ کڑپہ پارک سیاحت کے لحاظ سے ایک بڑا منصوبہ ہے جس سے ایجنسی کے علاوہ باجوڑ اور پشاور شاہراہ پر سفر کرنے والے لوگوں کو تفریح ملے گا۔