مہمند ایجنسی اور 25 متنازعہ دیہات میں سرچ اپریشن 15 افراد گرفتار اسلحہ بھی برامد

Mohmand Agency FATA

Mohmand Agency FATA

مہمند ایجنسی: مہمند ایجنسی کی تحصیل پنڈیالی کے علاقہ شہید بانڈہ اور پچیس متنازعہ دیہات میں پاک آرمی ۔ایف سی ۔پولیس ، خاصہ دار اور لیویز کا مشترکہ سرچ آپریشن متعدد مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ بھی برآمد۔ آپریشن کے دوران تمام علاقوں میں آمد ورفت بحال رہی ۔تفصیلات کے مطابق شبقدر کے متنازعہ پچیس دیہات اور مہمند ایجنسی کی تحصیل پنڈیالی کے درجنوں دیہات میں پاکستان آرمی ۔پولیس ۔ایف سی، خاصہ دار اور لیویز فورسز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا جس میں سیکیورٹی فورسزکے سینکڑوں جوانوں نے حصہ لیا ۔

سرچ آپریشن میں 500سے زیادہ جوانوں نے حصہ لیا جو شام تک جاری رہا۔ انتظامیہ کے مطابق آپریشن یکہ غنڈ سے مُنڈہ تک جاری تھا جس میں مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔آپریشن میں ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد ۔ایف سی کے میجرشفاقت ایس ایچ او تھانہ سروکلی ولایت خان ۔ ایس ایچ او تھانہ خواجہ وس مراد علی خان ا ور لیڈیز کانسبیل نے علاقوں میں گھر گھر تلاشی لی آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کر لئے گئے۔

ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے میڈیا کو تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس مشترکہ آپریشن میں چودہ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہیں جس میں دو افغانی بھی شامل ہیں، جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برامد کرلیا گیا ہیں۔
سیکورٹی فورسز کی طرف سے جاری ہونے والے تفصیلات کے مطابق یہ آپریشن نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے اور اس کا مقصد افغانستان سے فرار ہونے والے دہشت گردجو کہ مہمند ایجنسی اور ضلع چارسدہ کے ملحقہ علاقوں میں روپوش ہے ان کو ٹارگٹ کر نا ہے انہوں نے کہا کہ مکمل امن کی بحالی تک سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

Mohmand Agency FATA

Mohmand Agency FATA

Mohmand Agency FATA

Mohmand Agency FATA

Mohmand Agency FATA

Mohmand Agency FATA