مہمند ایجنسی، تحصیل حلیمزئی میا گان والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

Volleyball Tournament

Volleyball Tournament

مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ) مہمند ایجنسی، تحصیل حلیمزئی میا گان والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر۔فائنل میں میا گان کلب نے بابی خیل کلب کو3-1سے ہرا کر ٹرافی جیت لی۔ سپورٹس منیجر اور ایسوسی ایشن عہدیداروں نے انعامات تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل حلیمزئی میا گان چاندہ والی بال میدان میں مہمند سپورٹس آفس اور مہمند والی بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام والی بال بال ٹورنامنٹ دلچسپ مقابلوں کے بعد کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔جس میں مہمند ایجنسی کے مختلف علاقوں سے16 والی بال ٹیموں نے حصہ لیا۔

والی بال کا یہ ٹورنامنٹ آٹھ روز تک جاری رہا۔گزشتہ روز فائنل میچ بابی خیل کلب اور میاگان کلب کے درمیان کھیلا گیا۔جس میں میاگان کلب نے مد مقابل ٹیم کو3-1 سے ہرا کرفاتح کی ٹرافی جیت لی۔ مقابلوں میں مقامی لوگوں نے خوب دلچسپی لی اور ایک ہفتہ تک سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلوں سے لطف اندوز ہوئے۔تقسیم انعامات میں ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر،ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اسماعیل سید اور ضیاء ولی شاہ نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافیاں اور نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔