مہمند ایجنسی میں بجلی کا مسئلہ گھمبیر عوام پیاس اور گرمی سے بلبلا اٹھے

Mohmand Agency News

Mohmand Agency News

مہمند ایجنسی: مہمند ایجنسی میں بجلی کا مسئلہ گھمبیر ۔ عوام پیاس اور گرمی سے بلبلا اُٹھے۔ نیب کی جانب سے میچنئی میں بجلی کی ایک کروڑ روپے ڈیفالٹر ز6 کارخانوں کے خلاف کاروائی میں ٹیسکو مہمند کو فیکٹری مالکان نے ٹرانسفرمرز کی بجائے دو خالی ڈھانچے تھما دیئے۔

عوامی خلقوں کوواپڈا مہمند ایجنسی کے بعض اہلکاروں اور فیکٹری مالکان کی گٹھ جوڑ اور مک مکا کا شبہ۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے انکوائری شروع کر دی۔ ٹیسکو اہلکاروں کا وقت کی کمی کی وجہ سے تمام ٹرانسفرمرز نہ اُتارنے اور خالی ڈھانچے اصلی سمجھ کر بر آمد کرنے کا موقف۔