مہمند ایجنسی میں لیویز اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق۔

Mohmand Agency

Mohmand Agency

مہمند ایجنسی: واقع لیویز اہلکاروں کی گرفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔مقتول افراد روڈ پر جاری کام کی بندش کی کوشش کررہے تھے۔ پولیٹیکل انتظامیہ۔

مقامی لوگوں اور پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق غلنئی سے 25 کلومیٹردور شمال کی طرف تحصیل حلیمزئی کے علاقہ شابیگ یاسین کور میں لیویز اہلکار گرفتاری کر رہے تھے کہ سیراج نامی لیویز اہلکار کی فائرنگ سے مقامی 2افراد دلدار ولد شاہنواز اور رامداد ولد اکرم خان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں افرادتمانزئی تک جانے والے دو کلومیٹر روڈپر جاری کام بندکرنے کی کوشش کر رہے تھے جس پر لیویز اہلکاروں کہ اچانک لیویز اہلکار نے فائرنگ کی جسکے نتیجے میں دونوں افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ روڈ کی تعمیر نو پر مختلف فریقوں کا اعتراض تھا جس پر کئی عرصے سے تنازء چل رہا تھا جس کی وجہ سے یہ کربناک واقع پیش آیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہیں کہ لیوی اہلکار نے جب فائر کردیا تو اس کے بعد علاقے کی لوگوں نے اُن کو اپنی تحویل میں لیا۔