محترمہ گلے لالائے اسماعیل کے اعزاز میں معین الحق سفیر پاکستان نے سفارتخانہ پاکستان پیرس میں استقبالیہ دیا

Moin-ul-Haq

Moin-ul-Haq

پیرس : گذشتہ روز فرانس کی تنظیم شیرک فاؤنڈیشن کی طرف سے شیراک پرائز حاصل کرنے والی پاکستانی خاتون محترمہ گلے لالائے اسماعیل کے اعزاز میں جناب معین الحق سفیر پاکستان نے سفارتخانہ پاکستان پیرس میں ایک استقبالیہ دیا۔

محترمہ گلے لالائے اسماعیل کے اعزاز میں دیئے جانے والے استقبالیہ میں فرانس میں مقیم بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی اور محترمہ کو مبارک باد پیش کی۔

محترمہ گلے لالائے اسماعیل نے سفارتخانہ پاکستان پیرس میں پاکستانی کمیونٹی سے گفتگو کے دوران کہا کہ شیرک پرائز ملنا میرے لیئے بہت ہی اعزاز کی بات ہے۔ یہ پرائز نا صرف میرے لیئے بلکہ میری تنظیم کے تمام ممبران اور پورے پاکستان کیلئے باعث اعزاز ہے۔ میرا یہ عزم ہے کہ میں پاکستان میں کہیں بھی خواتین پر ظلم ہو اس پر اپنی آواز بلند کرتی رہوں گی خواہ مجھے اس کیلئے کتنا ہی نقصان کیوں نا اٹھانا پڑے میں اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹوں گی۔

سفیر پاکستان جناب معین الحق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے ملک کی خواتین کامیابی کی طرف گامزن ہیں اور پوری دنیا میں پاکستان کے امیج کو بڑھانے میں ممد ومعاون ثابت ہو رہی ہیں۔

انہوں نے محترمہ گلے لالائے اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کی اور فرانس کی تنظیم شیراک اور ان تمام ممبران کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سال کا ایوارڈ پاکستان کی غیر سرکاری تنظیم ”اویئر گرلز“ کے نام کیا۔ انہوں نے خصوصی طور پر فرانس کے صدر جناب فرانسکوس ہالینڈ اور وزیر برائے ثقافت محترمہ کرسچن البانیل کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے گذشتہ روز ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی تھی۔