دولت کا نشہ، کمہار نے ہمسایوں کے گھر کی طرف صحن میں کھڑکی نکالنے سے منع کرنے پر اندھا دھند فائرنگ

Firing

Firing

وزیرآباد (نامہ نگار) دولت کا نشہ ، گائوں کے کمہار نے ہمسایوں کے گھر کی طرف صحن میں کھڑکی نکالنے سے منع کرنے پر اندھا دھند فائرنگ کر کے علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیلا دیا۔ غریب خاندان کے یتیم بچوں نے گھروں میں کنڈیاں لگا کر جان بچائی۔

نواحی علاقہ ویروکی کے رہائشی ریاست رحمانی کے بیٹے جو کہ ڈبل شاہ کے ایجنٹ رہ کر خوب دولت بنا چکے ہیں منجھلا بیٹا اشفاق رحمانی ان دنوں بیرون ملک سے واپس آکر زیر تعمیر مکان کو ٹائلیں وغیرہ لگوانے کیساتھ اپنی نگرانی میں مکان کا کام مکمل کروانا شروع کردیا۔ دولت کے نشہ میں چور ہو کراپنے ہمسایہ نذیر کھیرا مرحوم کے صحن کی طرف کھڑکی نکلوانے لگا جس پربیوہ خاتون اور یتیم بچوں نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا تو اشفاق عرف شاقو نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیںاور کہا کہ اسے کوئی ایسا کرنے سے روک نہیں سکتا۔

گزشتہ دو روز سے متذکرہ نوجوان ہمسایوں کو گالی گلوچ کررہا تھا اور نامعلوم افراد کو ساتھ لا کر اپنی طاقت دکھانے میں مصروف تھا۔گزشتہ رات نماز عشاء سے کچھ دیر قبل اشفاق عرف شاقو نے اونچی آواز میں للکارتے ہوئے موت کیلئے تیار رہنے کا شور مچایا اور آتشیں اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اونچی آواز میں کہتا رہا کہ میں دیکھ لیتا ہوں کہ زکوة لینے والے میرے راستے میں کیسے آتے ہیں آج اسلحہ کی بوری کا منہ کھول دو۔

اندھا دھند فائرنگ کی وجہ سے گائوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا لوگوں کی بڑی تعداد اس خوف سے گھروں میں دبک کررہ گئی کہ گائوں میں کہیں ڈاکوئوں نے حملہ کردیا ہے بیشتر افراد نے گلیوں میں سے بھاگ کر گھروں کی کنڈیاں چڑھا لیں ٹیلی فون اطلاع پر پولیس تھانہ صدر کچھ دیر بعدموقعہ پر پہنچی اور تفتیش شروع کردی ہے۔