مونٹی کارلو ریلی، سباسشین اوگیر کو برتری حاصل

Monte Carlo Rally

Monte Carlo Rally

مونٹی کارلو (جیوڈیسک) سیزن کی پہلی کار ریلی مونٹی کارلو میں جاری ہے، ورلڈ چیمپئن سباسشین اوگیر ٹائٹل کے دفاع کے لیے فیورٹ ہیں۔

فن لینڈ کے یاری مٹی لٹوالا حادثے کا شکار ہو کر مونٹی کارلو کار ریلی سے دستبردار ہو گئے، انگلینڈ کے کرس میک بھی کار میں فنی خرابی کی وجہ سے ریس جاری نہ رکھ سکے۔

مونٹی کارلو کار ریلی کے سولہ میں سے تیرہ مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔

دفاعی چیمپئن سباسشین اوگیر کو ایک منٹ اور انسٹھ سیکنڈ کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے اور فرنچ ڈرائیور کی سیزن کی پہلی ریلی میں کامیابی یقینی ہے۔