4 ماہ بعد عدن کا ہوائی اڈہ کھل گیا، سعودی فوجی طیارے کی لینڈنگ

Aden Airport

Aden Airport

عدن (جیوڈیسک) یمن کے دوسرے بڑے شہر عدن میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کو چار ماہ کے بعد دوبارہ پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے اور سعودی عرب کا ایک فوجی طیارہ گزشتہ روز اس ہوائی اڈے پرسب سے پہلے اْترا ہے۔

یمن کے ٹرانسپورٹ کے وزیر بدرمحمد باسلمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”یہ ہوائی اڈے پر سرگرمیوں کا آغاز ہے”۔سعودی عرب کے حمایت یافتہ صدر عبد ربہ منصور ہادی کے وفادار جنگجوؤں اور فوجیوں نے گذشتہ ہفتے حوثی باغیوں اور ان کے اتحادیوں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد اس ہوائی اڈے پر دوبارہ قبضہ کیا تھا۔

حکومت نے حامی جنگجوئوں نے عدن باغیوں سے صدارتی محل کا قبضہ واپس لے لیا ہے: لڑائی میں 30 باغی مارے گئے، ادھر سعودی قیدی کے سربراہ نے عدن کا اچانک دورہ کیا ہے۔ سعودی طیارے ہتھیار لے کر عدن کے ائر پورٹ پر اترا ہے۔

یمن میں جاری بحران کے بارے میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا کہ اس ملک کے متحارب گروہوں کو سیاسی حل کے لیے مذاکرات کرنا ہوں گے۔