ماہ رمضان میں مزدوروں کے لئے لگائے افطار دستر خوان پر روزہ داروں کی آمد کا سلسلہ جاری

Aftari Zeshan Saeed

Aftari Zeshan Saeed

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) مسلم لیگ ن کے سر گرم رہنما علاقہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت شیخ زیشان سعید کی جانب سے زیشان فلور ملز باہتر موڑ واہ کینٹ پر پورے ماہ رمضان مزدوروں کے لئے لگائے افطار دستر خوان پر روزہ داروں کی آمد کا سلسلہ جاری، روز ایک ہزار افراد کو روزہ افطار کرایا جاتا ہے، جو پورے ماہ رمضان جاری رہے گا۔

منیجنگ ڈائریکٹر زیشان فلور ملز شیخ زیشان سعید کے مطابق وہ یہ سلسلہ اللہ کی خوشنودی کے لئے کر رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے دلی سکون ملتا ہے۔

باہتر موڑ اور قرب و جوار میں سینکڑوں مزدور فلور ملوں پر کام کرتے ہیں جن کے لئے یہ افطار دستر خوان سجایا گیا ہے، زیشان سعید کے مطابق ہر روز ایک ہزار سے زائد افراد روزہ افطاری میں ہمارے ساتھ شریک ہوتے ہیں۔

جبکہ یہ سلسلہ پورا مہینہ جاری رکھا جائے گا،زیشان فلور ملز باہتر موڑ کے وسیع و عریض لان میں روزہ دار افطاری و ڈنر سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر ٹیکسلا
موبائل نمبر 0300-5128038