شعبان کا لفظ تشعب سے ماخذ ہے ـ اس کےمعنی تفریق کے ہیں : روحی بانو

Roohi Bano

Roohi Bano

روحی بانو شعبان المعظم ( آقا کا مہینہ ﷺ ) شعبان کا لفظ تشعب سے ماخذ ہے ـاس کےمعنی تفریق کے ہیں ـ اس مہینے میں خیرِکثیر متفرق ہوتی ہے ـ نیز بندوں کو اس مہینے میں رزق تقسیم کیا جاتا ہے ـ اس لئے اسے شعبان کہا جاتا ہے ـ شعبان کو اس لئے شعبان کا نام دیا گیا ہے ـ کہ اس میں روزہ دار کیلیۓ خیرِ کثیر موجود ہے ـ ماہِ شعبان المعظم بڑی برکتوں والا مہینہ ہے ـ

اس مہینے میں ہر مسلمان کو اپنے جسم کو پاک رکھنا چاہیے ـ اور اپنی نیت کو بھی پاک صاف رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ اعمال کا بدلہ بھی صحیح اور بہتر ملے ـ رجب اور رمضان کے درمیان شعبان کا مہینہ ہے ـ لوگ اس مہینے کی فضیلت اور اہمیت سے غفلت کرتے ہیں ـ حالنکہ اس مہینے میں بندوں کے اعمال اللہ رب العزت کی بارگاہ میں پیش کئے جاتے ہیں ـ اس وجہ سے اس کو افضل اور اعلیٰ کہا جاتا ہے ـ اگرچہ ماہِ شعبان پورا مہینہ برکتوں اور سعادتوں کا مہینہ ہے لیکن خاص طور پر اس کی 15 ویں رات پورے مہینے کی باقی راتوں سے افضل ہے ـ

شعبان المعظم کی 15 ویں رات کو “” شبِ برات”” کہا جاتا ہے ـ شعبان کا مہینہ حضرت محمد ﷺ کے محبوب مہینوں میں سے ہے ـ رمضان کی لیلة القدر کے بعد شبِ برات سب سے افضل رات ہے ـ رات کو”” لیلة المبارکة “” یعنی برکتوں والی رات کہا جاتا ہے ـ الغرض !! اس رات کو درجہ ذیل ناموں سے بھی موسوم کیا گیا ہے ـ لیلة المبارکہ ( برکتوں والی رات ) لیلة البراة ( دوزخ سے نجات ) لیلة الرحمة (رحمت کی رات ) لیلة الصک ( امور کی رات) شبِ برات کی رات عبادات کے نقطہ نظر سے بڑی اہمیت کی حامل ہے ـ

ماہِ شعبان المعظم کی 15 ویں رات کو یعنی شبِ برات کو اللہ تعالیٰ پہلے آسمان پے جلوہ افروز ہوتے ہیں جسے آسمان دنیا بھی کہتے ہیں ـ وہاں سے اہل دنیا پر خصوصی رحمت کا نزول ہوتا ہے ـ اللہ تعالیٰ کے کاموں کو سرانجام دینے والے فرشتے اللہ تعالیٰ کے سامنے سال بھر کے اعمال نامے پیش کرتے ہیں ـ اس پر اللہ تعالیٰ اہل دنیا سے خطاب فرماتے ہیں کہ “”” ہے کوئی مغفرت مانگنے والا کہ میں اس کے گناہوں کو بخش دوں ہے کوئی رزق مانگنے والا کہ میں اسے رزق دوں ہے کوئی مصائب و آفات میں مبتلا کہ میں اس کی مشکلات آسان کر دوں تا کہ اس کے مصائب ختم ہو جائیں ـ

یونہی لوگوں پر یہ “”منادی “”جاری رہتی ہے ـ ٌحتیٰ کہ فجر طلوع ہوجاتی ہے””” ـ( ابنِ ماجہ) حضرت محمدﷺ نے شعبان کی 15 ویں رات کو بہت افضل بیان فرمایا ہے ـ اس رات کو باری تعالیٰ اپنی رحمتوں کے بے شمار دروازے کھول دیتا ہے ـ اس رات کی عبادت کرنے والے پر اللہ تعالیٰ دوزخ کی آگ حرام کر دیتا ہے ـ اور جو شخص اس رات اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرتا ہے اس کو دوزخ کے عذاب سے نجات دِلا کر اس کی مغفرت کی جاتی ہے ـ شبِ برات کی رات کو غسل کرنا چاہیے اگر کسی تکلیف کے سبب غسل نہ کر سکیں تو باوضو ہو کر قبل از عشاء 2 رکعت نماز “” تحت الوضو “” ادا کریں اور ہر رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ آیت الکرسی اور 3 مرتبہ سورہ اخلاص پڑہیں ـ سلام پھیرنے کے بعد 100 مرتبہ درودِ ابرہیمی پڑھ کر رزق کیلیۓ دعا کریں ـ انشاءاللہ سارا سال رزق میں برکت و ترقی اور خوشحالی نصیب ہوگی ـ

Roohi Bano France

Roohi Bano France