ماہ رمضان میں اللہ کی رحمت بام عروج پر ہوتی ہے، اسامہ رضی

Karachi

Karachi

کراچی :رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے رمضان شروع ہوتے ہی پوری دنیا میں ایک مثبت تبدیلی آجاتی ہے اس تبدیلی کی وجہ سے گناہ مشکل اللہ تعالی کا قرب حاصل کرناآسان ہوجاتا ہے ۔رمضان المبار ک وہ بابرکت اور رحمت ومغفرت کا مہینہ ہے جس میں اللہ سبحان تعالی مسلمانوں کے لئے جنت کے دروازے کھول دیتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اسامہ رضی نے جماعت اسلامی علاقہ شادمان ٹاؤن یوسی 8میں منعقدہ افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اسامہ رضی نے مزید کہا کہ رمضان میں اللہ کی رحمت بام عروج پر ہوتی ہے

لیکن اس ماہ میں بھی بارش جیسی نعمت سے محرومی ہمارے گناہوں کا نتیجہ ہے جس پر ہمیں اجتماعی توبہ و استغفار کرنا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ ڈھائی ہزار سے زائد انسانی جانوں کے نقصان کے بعد بھی حکمران بے حسی کا لبادہ اوڑھے بیٹھے ہیں۔حکمرانوں کوجانی نقصان کا ملبہ ایک دوسرے پر ڈالنے کے بجائے عوامی مسائل کے حل کیلئے مثبت اقدامات کرنے چاہئے۔

ہماری بربادی کی بڑی وجہ سامراجی طاقتوں کی غلامی ہے غلامی کی زنجیروں کو توڑنے کے لئے ہمیں اسلامی نظام اور اللہ کی حاکمیت کو قائم کرنا ہوگا اور یہ اسی وقت ہوگاجب ہمارے اجتماعی معاملات اللہ تعالی اور رسولۖ کے بتائے اصولوں کے مطابق ہوں گے۔#

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320