ماہنامہ پیغام ڈائجسٹ لاہور کا چالیس سالہ نمبر شائع ہو گیا

Farrukh Shahbaz Warraich

Farrukh Shahbaz Warraich

لاہور : بچوں کے معروف ماہنامے پیغام ڈائجسٹ کی اشاعت کے چالیس سال مکمل ہونے پر نوجوان ادیب و کالم نگار فرخ شہباز وڑائچ کی ادارت میں چالیس سالہ نمبر شائع ہو گیا۔نسل نو کے کردار ساز پیغام ڈائجسٹ کی مسلسل اشاعت کے چالیس سال مکمل ہو گئے۔

اس چالیس سالہ نمبر میں ندیم اختر،اظہر عباس،عاطف فاروق،فرخ شہباز،مزمل صدیقی ،احمد عدانا طارق کی کہانیوں سمیت معروف مصنفہ بانو قدسیہ اور معروف سماجی شخصیت و بانی اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب کے خاص انٹرویوز شامل ہیں۔چالیس سالہ نمبر میں سابق مدیران پیغام ڈائجسٹ اشفاق حمد خان،افتخار کھوکھر،محمد عملش،تنویر شہزاد،نجم الحسن عارف،راشد محمود،ڈاکٹر زاہد حسن باجوہ،حامد ریاض ڈڈوگر کی تحریںاور معروف ناول نگار طارق اسماعیل ساگر،معروف صحافی حضرات سہیل وڑائچ،سجاد میر،وصی شاہ ،گل نوخیز اختر،نورالھدی،کاشف بشیر کاشف،وسیم کھوکھر،راحت عائشہ،خواجہ مظہر نواز،شعیب مرزا،ڈاکٹر عمران مشتاق،عبدالصمد مظفرنذیر انبالوی، محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان سمیت قومی کرکٹرز و دیگر معروف سماجی شخصیات کے پیغامات بھی شامل کئے گئے ہیں۔

خاص شمارے کی اشاعت پر مختلف ادبی و سماجی شخصیات نے ایڈیٹر پیغام ڈائجسٹ فرخ شہباز وڑائچ،منتظم ادارہ محبوب الرحمن اور پیغام کی ٹیم کو مبارکباد دی۔

Digest

Digest