موڈیز نے پاکستان کے غیرملکی بانڈز کو بی تھری ریٹنگ مختص کر دی

Moodys

Moodys

اسلام آباد (جیوڈیسک) موڈیز نے پاکستان کے غیر ملکی بانڈز کو بی تھری ریٹنگ دے دی ہے اور اس کے آوٹ لوک کو مستحکم قرار دیا ہے۔

بی تھری ریٹنگ پاکستان کی معیشت میں بہتری کی عکاسی کر رہی ہے۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہ داری سے معاشی ترقی میں تیزی آئے گی جبکہ اقتصادی راہ داری منصوبے سے ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔

دوسری جانب موڈیز کا یہ بھی کہنا ہے آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت معاشی اصلاحات لائی گئیں ہی مگر ٹیکس کا دائرہ کار کا وسیع نہ ہونا اور بچت میں کمی مالی طور پر کمزوری کی نشانیاں ہیں۔ پاکستان میں فی کس آمدن دنیا بھر کے مقابلے میں ابھی بھی کم ہے جبکہ ریاستی اداروں کے درمیان باہمی تعاون میں کمی پالیسیوں کے تسلسل میں رکاوٹ ہو سکتی ہے۔