اخلاقی جواز کھونے کے بعد عہدے پر قائم رہنا مناسب نہیں : عمران خان

Imran Khan and Nawaz Sharif

Imran Khan and Nawaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر سپین کے وزیر نے استعفیٰ دیدیا، ہمارے وزیر اعظم کو کیوں ادراک نہیں کہ اخلاقی جواز کھونے پر عہدہ نہیں رکھا جاسکتا۔

کپتان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پانامہ لیکس میں نام آنے پر سپین کے وزیر نے اخلاقی جواز ختم ہونے پر استعفیٰ دیدیا وہاں پر کسی انکوائری کمیٹی کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آخر ہمارے وزیر اعظم کو اس بات کا کیوں ادراک نہیں کہ جمہوریت میں جب اخلاقی اتھارٹی ختم ہوجاتی ہے تو پھر عہدہ پر رہنے کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا۔