2017 ء میں سب سے زیادہ کمائی، ماہرہ خان نے عالیہ اور دیپکا کو مات دیدی

Mahrh Khan

Mahrh Khan

لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ شاہ رخ خان کے مدمقابل فلم رئیس سے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کیا۔

اگرچہ فلم رئیس پابندی کی وجہ سے پاکستانی فلموں کی زینت نہ بن سکی تاہم اس فلم نے بھارت سمیت دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور لاکھوں ڈالرز کی کمائی کی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم رئیس نے صرف بھارتی سینما گھروں سے 21 ملین ڈالرز کی کمائی سمیٹی۔

جن اداکاراؤں کی فلموں نے زیادہ کمائی کی ان میں فلم قابل میں ریتھک روشن کے ہمراہ جلوہ گر ہونے والی یامی گوتھم دوسری اور جونی ایل ایل بی کی ہیروئن ہما قریشی تیسرے نمبر پر رہیں۔

رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان نے اپنی پہلی ہی بالی ووڈ فلم میں نہ صرف اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے بلکہ کمائی میں عالیہ بھٹ کی فلم بدری ناتھ کی دلہنیا اور دیپکا جیسی سپر سٹار ہیروئن کی ہالی ووڈ فلم کو بھی پچھاڑ دیا ہے۔