صبح جلدی اٹھنے اور کم کھانے کے فوائد

Wedding Hall

Wedding Hall

تحریر: نیر توحید فاروقی، کراچی
یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ ہماری حکومت سندھ کو بھی کچھ خیال آیا۔خبر پڑ ھ کر بہت خوشی ہوئی کہ اب شادی ہال دس بجے رات کو بند ہوجائیں گے۔ دکانیں سات بجے بند ہوجائیں گی۔ شادیوں میں ون ڈش ہوگی ۔اللہ کرے جو احکام جاری کیے گئے ہیں ان پر عمل بھی حکومت کرواسکے۔حکومتی کارندے رشوت لے کر کہی چھوڑ نہ دیں۔اگر ایسا ہوا خدا نہ خواستہ تو پھر ترقی کی شاہراہ پر ملک کا چلنا مشکل ہوجائے گا۔ ہم مسلمان ہوتے ہوئے بھی اپنے دین سے بے دین ہوگئے ہیں۔

محمد کا دین تو ہمیں یہ بتاتا ہے فجر کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے ۔صبح جلدی اُٹھنا وضو کرکے اپنے رب کو یاد کرنا ۔گھر کا دروازہ کھلنا اور مسجد کا رُخ کرنا باعث رحمت ہے ،گُدی کی گرہیںکھل جاتی ہیں۔بندہ ہشاش بشاش ہوجاتا ہے۔ پھر صبح سویرے ناشتہ صحت کے لیے بہت اچھا ہے۔ پھر صبح صبح اُٹھ کر حلال روزی کے لیے نکلنا تجارت جس میں اللہ نے برکت رکھی ہے صبح ساتھ بجے دکانیں کھلیں تو شام کو باآسانی سات بجے دکانیں بند کرسکے گے۔ جلدی کھانا کھا کر عشاءپڑھ کر سوجانا شادی کی ایک ڈش بسیار خوری سے بچائے گی۔ جلدی کھانا جلدی سونا ،جلدی اُٹھنا ہمیں بہت ساری بیماریوں سے نجات دلائے گا۔ اس میں بجلی بھی بچے گی۔ کاروبار کے لیے لوگ دور دور گئے ہوتے ہیں۔ جلدی گھروں کو لوٹ جایا کریں گے۔

Get up Early Morning

Get up Early Morning

فجر وعصر کی نمازوں میں محافظ فرشتوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔ فرمان رسول ﷺ ہے کہ رات ودن کے وقت فرشتے زمین کے انتظام پر مامور ہیں،وہ اپنی ذمہ داری دوسرے فرشتے کے حوالے کرتے ہیں۔ فجر وعصر کی نمازوں میں اکھٹا ہوتے ہیں۔ پھر جوفرشتے انسان کے ساتھ رات گزارتے ہیں۔ وہ اپنے رب کے حضور جاتے ہیںتو وہ ان سے پوچھتا ہے کہ تم نے میرے بندے کو کس حال میں چھوڑا وہ عرض کرتے ہیںکہ جب ہم ان کے پاس پہنچے تھے تو انھیں نماز پڑھتے پایا تھااور جب ہم نے چھوڑ ہے تو نماز پڑ ھتے ہوئے چھوڑ ہے۔ (بخاری و مسلم ) فجر کی کہاوت مشہور ہے کہ فرشتے گواہی تو دیں گے رزق میں برکت ہوگی۔

یہود نصاری کبھی بھی نہیں چاہتے کہ مسلمان اپنے دین پر چل کر تروتازہ ہو اس لیے اُس نے مسلمانوں کے گرد ایسا جال بن دیا ہے کہ یہ اپنے دین سے دور ہوجائیں اور ہماری غلامی میں رہیں۔ آج ہر شخص چالیس سال کے بعد بیماریوں کی آماجگاہ بن گیا ہے۔ اس کی اصل وجہ رات کو سیر ہوکر مرغن غذائیں کھانا رات دیر تک جاگنا ۔صبح کی نماز غائب دیر سے اُٹھنا شیطانی گرہوں کا نہ کھلنا ،برکت کا وقت کا گذ رجانا ،فرشتے صبح رزق لے کر آتے ہیں۔بندہ مومن سوتار ہتا ہے فرشتے واپس چلے جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو عقل سلیم اور قلب سلیم عطا فرمائے تاکہ مسلمان اپنے اصل کی طرف پلٹ آئیں۔ دنیا اور آخرت دونوں سنور جائیں گے۔عوام حکومت کے اس احکام کی مخالفت نہ کر ے بلکہ اسکو سراہا جائے۔

Womens

Womens

خواتین بھی جلدی اُٹھنے کی عادی ہوجا ئے گی ۔بازاروں کی شاپنگ بچوں کے اسکول جانے بعد آسان ہوجائے گی۔صبح دس بجے گھر کے کام مکمل کرکے بازار جائیں ایک بجے واپس گھروں کو پلٹ آئیں گی۔اللہ اس قو م کو عقل عطاءفرمائیں۔ صرف جلدی سونے اور جلدی اُٹھنے سے ہمارے ملک کے آدھے سے زیادہ مسائل حل ہوجائیں گے اور بہت سارے موذی امراض سے نجات مل جائے گی اللہ باطل کی چالوں سے بچائے ۔بہاریں لوٹ آئیں گی ،فضائیں مسکرائیں گی،نئی نسلیں اسی پرچم تلے پھر گیت گائیں گی۔ جو شخص اپنی نماز کی حفاظت کرے گااور اسکی دیکھ بھال کرتا رہے گاتو وہ اپنے پورے دین کی حفاظت کرے گااور جو نماز کو ضائع کرے گاتو وہ دیگر ساری چیزوں کو بدرجہ اولیٰ برباد کردینے والا ثابت ہوگا۔ (عمر بن خطابؓ) فجر کی نماز پورے دن کی نمازوں کی حفاظت کرے گی۔

تحریر: نیر توحید فاروقی، کراچی