ماسکو میں پھنسے پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی،قاضی خلیل اللہ

Qazi Khalil Ullah

Qazi Khalil Ullah

اسلام آباد (جیوڈیسک) روس میں پاکستان کے سفیر قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستانی مسافروں سے متعلق رات کو 8بجے پتہ چلا ، اسی وقت معاملہ روسی وزارت خارجہ سے اٹھایا ، ماسکو میں پھنسے پاکستانیوں کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔

روس میں پاکستان کے سفیر قاضی خلیل اللہ نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے ائرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں سے متعلق روس کی وزارت خارجہ سے بات کی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سفارت خانے کا روسی بولنے والا افسر بھی گزشتہ رات سے ائرپورٹ پر موجود ہے،ائرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔