مسجد النور لمرک میں ختم القرآن کے موقع پر روحانی اور پروقار تقریب کا اہتمام

Ireland Mehfil Pak

Ireland Mehfil Pak

آئرلینڈ لمرک (فرخ وسیم بٹ) 3 جولائی بروز اتوار 28 رمضان المبارک کو جامع مسجد النور لمرک میں ختم القرآن کے موقع پر ایک پروقار اور روحانی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی، کاروباری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ختم القرآن کے فوراً بعد مسجد النور کے امام و خطیب جناب محترم علیسی نے مختصر خطاب اور خصوصی دعا فرمائی جس پر تمام محفل پر ایک اللہ پاک کی خاص رحمت و بخشش کا نور سا چھا گیا اور الشیح علیسی کی خصوصی دعا سے کئی آنکھیں اشکبار ہوئی اور تمام حاضرین محفل نے شرمندگی و ندامت کے ساتھ اپنے خطاؤں کی بخششیں اشکبار آنکھوں کے ساتھ اپنے مولا سے مانگی اور تمام عالم اسلام کیلئے بھی خصوصی دعا فرمائی گئی۔

آخر میں حاضرین محفل کی مختلف کھانوں سے خاطر تواضع کی گئی اس تقریب میں جن خاص شخصیات نے شرکت کی ان میں امام و خطیب الشیخ علیسی، محمد فاروق، میاں عبد الوحید، میاں عبد القدیر، حافظ محمد فاروق سعید، عامر خان، منصور احمد، ڈاکٹر عرفان احمد، ڈاکٹر آفتاب احمد، وسیم بٹ، عثمان غنی، عزیز احمد، تنویر احمد اعوان اور دیگر احباب شامل تھے۔