بلدیہ شرقی گلستان جوہر بلاک 14 میں صاحب الزماں امام بارگاہ کے اطراف صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات جاری

Sharqi Moeed Anwar Visit

Sharqi Moeed Anwar Visit

کراچی : چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے گلستان جوہر بلاک 14 میں صفائی و ستھرائی کے حوالے سے کام کا معائنہ کیاتفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں مجالس میں آنے والے زائرین کی سہولت و ریلیف کیلئے واضح و مربوط حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔

9 اور10 محرم میں زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ مجالس کی جگہوں پر صفائی اور روشنی کے انتظامات ابھی جاری ہیں۔ اس سلسلے میں چیئرمین معید انور نے صاحب الزماں امام بارگاہ میں کل ہونے والی مجلس میں زائرین کی سہولت کے لئے روشنی کے لئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اندرونی علاقوں و تنگ گلیوں میں رکشہ کچرا گاڑیوں کی مدد سے صفائی و ستھرائی کا کام مکمل کیاگیا ہے۔ اس موقع پر سپرنٹینڈنگ انجینئر شفیق الرحمن، ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ نفیس خان، ایکسی این مبین شیخ کے علاوہ یوسی چیئرمین اور صاحب الزماں امام بارگاہ کے منتظمین موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ شرقی کی جانب سے گلستان جوہر و دیگر علاقوںسے درختوں کی چھٹائی کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر تفصیلات میں چونے کا چھڑکاؤاورجراثیم کش ادویات کا اسپرے شامل ہے۔

اس موقع پر چیئرمین معید انور نے امام بارگاہ کے منتظمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ شرقی کی جانب سے محدود وسائل ہونے کے باوجود موثر حکمت عملی کے تحت عوام کی سہولت وریلیف کیلئے انتظامات یقینی بنا ئے جارہے ہیں۔

ڈائریکٹر انفارمیشن
بلدیہ شرقی