مساجد و امام بارگاہوں اور عید گاہوں پر بلدیاتی سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔ قرة العین میمن

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کے تینوں زون(شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں عید الاضحی سے قبل از وقت تنخواہ کی آدائیگی اور عید الاضحی کنٹی جنسی پلان کو حتمی شکل دی دیا گیا ،عید سے قبل تنخواہ کی آدائیگی پر ملازمین نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عوامی خدمات کے حوالے سے اپنے فرائض جاں فشانی کے ساتھ انجام دینے کا یقین دلا یا۔

عید الاضحی پر آلائشوں کو بروقت اُٹھانے اور ضلع کورنگی کی حدود میں صحت مند ماحول کے قیام کے ساتھ نماز عید کے انتظامات کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اُٹھا کر بروقت ٹھکانے لگانے کے حوالے سے کنٹی جنسی پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنا ئیں انہوں نے ضلع کورنگی کی حدود میں مساجد و امام بارگاہوں ،عید گاہوں اور نماز عید کی اجتماع گاہوں پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرکے عوام کو مسائل سے پاک ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن نے محکمہ ہیلتھ سروسز کے افسران کو ہدایت کی کہ عید الاضحی پر آلائشوں کر بروقت اٹھا نے کے ساتھ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی معمول کے مطابق جاری رکھنے کے حوالے سے انتظامات کئے جائیں اور اجتماعی قربان گاہوں اور گلیوں اور محلوں کی سطح پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجا م دیا جائے ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن نے ضلع کورنگی کے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا نے کے لئے بلدیہ کورنگی سے عید الاضحی پر تعاون کو یقینی بنا ئیں۔

DMC Korangi News

DMC Korangi News