موصل میں بم حملہ، 21 افراد ہلاک 35 زخمی

Mosul Bomb Attack

Mosul Bomb Attack

موصل (جیوڈیسک) عراق کے شہر موصل میں داعش کیطرف سے بموں سے لدی ہوئی گاڑی سے کیے گئے حملے میں 21 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے ہیں۔

داعش نے موصل کے جن علاقوں سے انخلاء کیا ہے وہاں بموں سے لدی گاڑیوں کیساتھ حملے کر رہی ہے ۔ شاہراہوں پر نصب بموں کے پھٹنے سے ابتک 650 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دریں اثناء عراقی فوج نےموصل کے جنوبی علاقے میں نئی کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔عراقی فوج نے السلام محلے میں ایک ہسپتال کی عمارت پر قبضہ کر لیا ہے ۔اس دوران داعش کے نشانہ بازوں نے مسجد کے میناروں سے عراقی فوج پر گولیاں بر سائی ہیں۔

موصل کو دہشت سے پاک کروانے کے لیےشروع کردہ فوجی کاروائی میں عراقی فوج ،پشمرگے اور بعشیکا کیمپ میں ترک فوجیوں کیطرف سے تربیت یافتہ نینووا مجاہدین حصہ لے رہے ہیں۔