ماں باپ کے ادب میں عزت ہے ان کی خدمت کرکے زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹنا چاہئے، ایم اے تبسم

MA Tabassum

MA Tabassum

لاہور : ماں باپ کے ادب میں عزت ہے ان کی خدمت کرکے زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹنا چاہئے،جنت ماں کے قدموں تلے ہے لیکن اسکے حصول کے لیے ادب و خدمت ضروری ہے۔

والدین کی خدمت کر نیوا لا جنت میں دا خل ہوگا جبکہ نافرمان کا ٹھکا نہ جہنم ہو گا۔ان خیالات کا اظہارسینئرصحافی،کالم نویس وکالمسٹ کونسل آف پاکستان(سی سی پی) کے مرکزی صدرایم اے تبسم نے گزشتہ روز دی حمزہ سکول سسٹم میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ والدین کا ادب جنت کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے یہ دنیا فا نی ہے آخرت کی کھیتی میں اچھا پھل حا صل کر نے کیلئے اس دنیا میں نیک اعمال کی صورت بہتر بیج بو نا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ وا لدین کی دعا ئو ں سے مصیبتیں مشکلات ٹل جا تی ہیں ہمیں ہمیشہ اللہ اور اسکے رسولۖ کے احکامات پر عمل پیرا ہو تے ہوئے وا لدین کا ادب بجا لا ناہوگااسی میں ہما ری بہتری ہے اور وا لدین کی بخشش و مغفرت کابہترین ذریعہ صدقہ جا ریہ ہے۔