والدہ کے جنازے پر بشار الاسد پر حملہ، محفوظ رہے

Bashar al-Assad

Bashar al-Assad

دمشق (جیوڈیسک) صدر بشار الاسد کی والدہ انیسہ مخلوف کا آبائی شہر اللاذقیہ میں جنازے کا جلوس جا رہا تھا کہ اس دوران کچھ فاصلے پر راکٹ گرے جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

بشار الاسد اس حملے میں محفوظ رہے۔ کاروائی کی ذمہ داری احرار الشام نامی گروپ نے قبول کی ہے جبکہ حملے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کر دی ہے۔ بشار الاسد کی والدہ کا انتقال تین روز قبل ہوا تھا۔