موٹر سائیکل رکشا اور موٹر سائیکل کے درمیان خوف ناک تصادم کی وجہ سے رکشا ڈرائیور موقع پر جان بحق

Acident

Acident

پنڈدادنخان (عدنان یونس سے) کھیوڑہ پنڈدادنخان روڈ پر ڈھوک گولا کے قریب موٹر سائیکل رکشا اور موٹر سائیکل کے درمیان خوف ناک تصادم کی وجہ سے رکشا ڈرائیور موقع پر جان بحق جبکہ موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوان شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

جان بحق ہونے والے نوجوان ساجد شاہ ولد امیر شاہ سکنہ ڈھوک لال شاہ کی چار سال قبل شادی ہوئی تھی اور اس کے دو چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔موٹر سائیکل سوار اور دو شدید زخمیوں کو فوری طور پر راولپنڈی کے بڑے ہسپتال میں ریفر کر دیا گیا ہے۔جان بحق ہونے والے نوجوان کی ڈھوک بھی جائے حادثہ کے قریب ہی تھی اسکے ورثا نے موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو معاف کر دیا ہے۔

Cell No: 0345:5690640 : 0333:1533969
تا ر یخ: 17:04:17