بھمبر کی خبریں 4/6/2016

Bhimbar

Bhimbar

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی کی عزم تعمیر موٹر سائیکل ریلی کا آغاز جماعت اسلامی کے مرکزی الیکشن آفس سے ہوا۔ریلی کے آغاز سے قبل مرکزی دفتر میں نماز مغرب ادا کی گئی۔ مرکزی ریلی سے قبل بھمبر شہر کی تینوں وارڈز سمیت بھمبر رجانی، سیرلہ، نکہ تھلہ ، سوکاسن، پنڈی، جہونجہ، بڑہنگ، برسالی اور مغلورہ سے نوکوان اپنے موٹر سائیکلوں پر ریلی میں شرکت کے لیے بھمبر پہنچے ۔ ریلی کی قیادت امیدوار اسمبلی ڈاکٹر ریاض احمد مرزا ،ضلعی امیر امجد یوسف،ڈاکٹر عبدالرحمٰن،راجا رضوان زمان،چوہدری محمد اکبر، راجا محمد رفیق،مرزا انعام الحق،چوہدری فریداحمد، سید ذیشنان اور حافظ فرخ بشیر نے کی۔ریلی کوٹھی موڑ، میرپور چوک، سماہنی چوک،چوک منہاساں، لاری اڈہ،میلاد چوک میں شاندار استقبال کیا گیا۔سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق جماعت اسلامی کی ریلی کا شمار بھمبر میں نکلنے والی ریلیوں کے ہم وزن تھا جبکہ ریلی دوسری موٹر سائیکل ریلیوں سے زیادہ منظم تھی۔ریلی کو کامیاب بنانے میں جماعت اسلامی یوتھ بھمبرکے عہدیداران کا بڑا ہاتھ تھا۔ریلی جب سماہنی چوک پنڈال میں پہنچی تو امیر شہر چوہدری محمد علی اختر نے کارکنان کا استقبال کیا۔پنڈال میں کرسیاں کم پڑ گئیں۔جبکہ شرکاء ریلی ڈاکٹر ریاض مزا کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں۔ سائونڈ سسٹم کے ذریعے جیتے گا اس بار ترازو اور پکڑو پکڑو چور پکڑو کے ترانے بجتے رہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق سپیکر اسمبلی وامیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے7بھمبر چو ہدر ی انو ارا لحق نے کہا کہ مخلوق خدا کی خد مت میرا مشن ہے جس سے دنیا کی کو ئی طا قت مجھے نہیں رو ک سکتی بھمبر کی عوام کیساتھ پیا ر محبت اور خلوص کا رشتہ ہے جس کو کسی صورت کمزور ہیں پڑ ے دو نگا بر جیس طا ہر سے لیکر خبیس طا ہر تک سب ملکر طا رق فا روق کو شکست سے نہیں بچا سکتے 1996کے الیکشن لڑ نے کے دعو ئے کر نیوا لے اپنے تمام تیز چلالیں روسی اور امر یکہ امداد بھی طلب کر ینگے تا کہ تمہا ری کو ئی حسر ت با قی نہ رہ جا ئے بجلی کے ٹرا نسفا ر مر ما نگنے پر لو گوں کی عزت نفس مجرو ح کر نیوا لے آج بجلی کے ٹرا نسفا رمروں کی دو کا ن ڈا لی ہے اللہ کی لا ٹھی بڑی بے آواز ہے غرور اور تکبر اللہ تعالیٰ کی ذات پسند نہیں کر تی عزت اور شرا فت سے الیکشن لڑنا چا ہتا ہوں اگر کسی کو بد معاشی اور غنڈ ہ گر دی کا شو ق ہے تو پو ر ا کر کے میر ے کسی کا رکن کیساتھ بد معاشی کر نے کی کوشش کی تو اتنے جو تے ما رو نگا کہ وہ تا ریخ کا حصہ بن جا ئیگا ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے بھمبر شہر وارڈ نمبر1علاقہ اقبا ل ٹاون میں انتخا بی جلسہ عام سے خطا ب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر شہر سمیت پو رے حلقے سے بد معاشی اور غنڈ ہ گر دی کو ختم کر کے اس کو امن کا گہوارہ بنا ئینگے میں خود بھی عزت اور غیر ت سے جینا چا ہتا ہوں اور اپنے حلقے کے لو گوں کو بھی عزت اور غیر ت سے جینے کا درس دیتا ہوں مجھے با ضمیر اور عزت مند عوام کے ووٹ چا ہیے چو روں ،ڈا کو ئوں ،قبضہ ما فیا ،رسہ گیروں اور منشیا ت فرو شوں کا نہ ساتھی ہوں اور ہی انکا سا تھ چا ہتا ہوں پینچ کھڑ پینچ کے بجا ئے عوام کیسا تھ بر ائے راست را بطہ رکھنا چا ہتا ہوں زند گی میں نہ کبھی ظا لم کا ساتھ دیا اور نہ ہی آئند ہ دونگا خواہ میرا ووٹر ہی کیوں نہ ہوانہوں نے کہا کہ میں حلقہ کے غیر ت مندا وربا ضمیر عوام کا شکر یہ ادا کر تا ہوں جنہوں نے کشمیر کو نسل کی سکیموں ،ٹرا نسفا رمروں ،نلکے ٹو ٹی ،گلی اور نقد پیسوں کے عوض اپنے ضمیروں کا سودا نہیں کیا میر ے فر یق مخا لف نے پا نچ سا ل تک لو گوں کے مسائل حل کر نے کے بجا ئے انکی عزت نفس مجروح کی اور اب الیکشن کے دنوں میں کشمیر کو نسل کے فنڈز سکیمیں ،ٹرا نسفا رمر اور حرا م کا پیسہ لیکر گلی گلی گھو م رہا ہے اور اسے کو ئی لینے وا لا نہیں مل رہا انہوں نے کہاکہ بھمبر کے عوام با شعور اور غیر ت مند ہیں اب ان کو کو ئی خر ید نہیں سکتا جلسہ عام سے را جہ قیصر ذوالقر نین خا ن ،را جہ مظہر اقبا ل ایڈووکیٹ ،الحا ج چو ہدری محمد یوسف ،مرزا امتیاز ،چو ہدری خا لد بشیر ،چو ہد ری محمد شمر یز ،ذیلدار نبیل مختار ،را جہ نعیم گل سمیت دیگر نے خطا ب کیا اس موقع پر چو ہدر ی شمریز آف پتھو را نی نے اپنے خاندا ن کنبے قبیلے سمیت چو ہدری طا رق فا روق کو چھو ڑ کر چو ہد ری انو ارا لحق غیر مشرو ط حما یت کا اعلا ن کیا قبل ازیں انکو ایک بڑ ے جلوس کے ہمرا ہ جلسہ گا ہ لا یا گیا اور انکا وا لہا نہ استقبا ل کیا گیا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحصیل انتظا میہ اور انجمن تا جرا ن کی میٹنگ رمضا ن المبارک میں عوام کو ریلیف دینے ،اشیا ء خو ردونو ش ،فرو ٹ ،سبزی ،گو شت ،دودھ ،دہی کی منا سب قیمتیں رکھنے پر اتفاق تفصیلا ت کے مطا بق رمضا ن المبا رک میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے تحصیل انتظا میہ اور انجمن تا جرا ن بھمبر کا مشتر کہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر بھمبر را جہ طارق محمود کی صدارت میں انکے آفس میں منعقد ہوا اجلاس میں رمضا ن المبا رک میں اشیا ء خورد ونو ش ،فرو ٹ ،سبز ی ،دو دھ ،دہی ،گو شت ،کھجو ر ،پکوڑے ،سمو سے سمیت دیگر اشیا ء کی قیمتیں کم سے کم منافع پر فر وخت پر اتفا ق کیاگیا جبکہ ان اشیا ء کی قیمتوں کا تعین تحصیل انتظا میہ کر ے گی اور تحصیل انتظا میہ روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹیں جاری کر ے گی جس کے مطا بق دو کا ندا ر اشیا ء فرو خت کر یں گے ریٹ لسٹ سے زا ئد قیمت وصول کر نیوا لوں کیخلا ف سخت کا رروا ئی کا بھی فیصلہ ہوا تحصیل انتظا میہ رمضا ن المبا رک کے اندر بازاروں کے اندر چکر لگا ئے گی اور ریٹ لسٹ کے مطا بق اشیا ء کی خریدو فروخت کو یقینی بنا ئے گی انتظا میہ جا ئز منا فع لینے وا لوں کیسا تھ تعاون جبکہ نا جائز منا فع خو ری کر نیوا لوں کیسا تھ سختی سے نمٹے گی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق صدر ریاست را جہ محمد ذوالقر نین خا ن نے کہا کہ بھمبر میں چو ہد ر ی انو ارا لحق ہما را امیدوار ہے اور اس کی کا میا بی کیلئے بھر پو ر کر دار ادا کرونگا خرا بی صحت کے باوجود ان کی الیکشن مہم چلا رہا ہوں سا ل2001میں ہمارا اور چو ہد ری صحبت علی مر حو م کا اتحاد ہوا تھا جو آج بھی قائم ہے اور انشااللہ آئند ہ بھی قا ئم رہے گا مخا لفین میرے اور اتحاد کے با رے میں جھو ٹی افو اہیں پھیلا رہے ہیں عوام ان جھوٹی افو ہوں پر یقین نہ کر یں ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گڑ ھا رحمن میں چو ہد ری انو ارا لحق کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں انتخا بی جلسہ عام سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ امن شرا فت اور وضع دا ری کی سیاست کی ہے اپنی بسا ط سے بڑ ھ کر عوام کی خد مت کی ساری زند گی سیاست کو عبا ت سمجھ کر خد مت خلق اپنا مشن و مقصد بنایا زند گی نے بے شما رنشیب وفرا ز دیکھا ئے ہا ر اور جیت بھی دیکھی لیکن جس کیسا تھ چلے پو ری ایما ندا ری اور خلوص نیت کیسا تھ چلے انہوں نے کہا کہ میں نے چو ہد ری طا رق فا روق کو انگلی پکڑ کر سیاست سیکھائی مشیر اور ممبر اسمبلی بنوایا لیکن مو صوف نے ہما رے ساتھ دغا اور دھو کہ کیا مو صوف احسان فرا موش اور ابن الوقت ہے جس نے بھی اس کیسا تھ نیکی کی مو صوف نے ہمیشہ اسکی پیٹ میں چھرا گھو نپا انہوں نے کہا کہ بھمبر کے عوام بد معاشی اور غنڈ ہ گر دی کی سیاست کے خا تمے کیلئے چوہدری انو ارا لحق کاساتھ دیں ہما را اور چو ہدری انو ارا لحق کا پیغا م امن ،محبت ،بھا ئی چارے اور عوامی خد مت کا ہے انتخا بی جلسہ سے امیدوار اسمبلی وسابق سپیکر اسمبلی چو ہدری انوارا لحق نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ مخا لفین کے صرف افو اہ ساز فیکٹریوں کے علاوہ کچھ نہ ہے ہما رے اتحاد کے با رے میں جھوٹی افو اہیں پھیلا کر عوام کو گمرا ہ کر نے کی کوشش کررہے ہیں ہمارا اتحاد اتنا کمزور بنیا دوں پر قائم نہیں کہ مخا لفین کی جھوٹی افواہوں سے ٹوٹ جائے انہوں نے کہا کہ بھمبر کی عوام نے جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو مستر د کر دیا ہے عوام مخا لفین کے جھوٹے پرو پیگنڈ ے میں نہیں آئینگے انتخا بی جلسہ سے راجہ قیصر ذوالقر نین خا ن ،صوبیدا ر محمد بوٹا ،چو ہدری قر بان حسین ،واجد الرحمن ،چوہدری محمد اسلم سمیت دیگر نے خطا ب کیا اس موقع پر چو ہدری محمد بشیر ،چو ہدری محمد اسلم ،چو ہد ری محمد شبیر ،چو ہد ری عزرم اقبا ل ،چو ہدری نا صر اقبا ل ،چو ہدری عبد الر حمن ،چو ہدری طا رق محمود ،چو ہدری خادم حسین ،چو ہد ری محمد عا رف ،چو ہد ری فضل حسین ،چو ہد ری عارف ،چو ہدری فضل حسین ،چو ہدری عارف ،چو ہدری احسان اللہ ،چو ہد ری محمد عثما ن ،چو ہد ری محمد سلیما ن چو ہد ری محمد لقما ن ،چو ہدری مزمل حسین سمیت دیگر نے اپنے خا ندا نوں ،کنبے ،قبیلوں سمیت چو ہد ری طا رق فا روق کو چھو ڑ کر چو ہدر ی انو ارا لحق کی غیر مشرو ط حما یت کا اعلان کیا قبل ازیں گڑ ھا رحمن آمد پر را جہ ذوالقرنین خا ن اور چو ہدری انو ارا لحق کا شا ندا ر استقبا ل کیا گیا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی کے میدوار اسمبلی حلقہ نمبر 7ڈاکٹر ریاض احمد مرزا نے سماہنی چوک میں منعقدہ ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار دیں گے تو غریب لوگوں کے علاج کے لیے ایسا ہسپتال دیں گے جو نام کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نہیں ہو گا بلکہ اس ہسپتال کو ہم قومی معیار کا ایسا نظام دیں گے کہ یہاں پر غریب کا علاج مفت ہو گا۔تعلیمی نظام ایسا دیں گے کہ لوگ اپنے بچوں کو بھمبر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کروانے پر فخر محسوس کریں گے۔سماہنی چوک میں منعقدہ اس جلسہ سے جماعت اسلامی ضلع بھمبر کے امیر چوہدری امجد یوسف، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد خلیل ایڈوکیٹ، سابق امیر ضلع بدر حسین ایڈوکیٹ، امیر حلقہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن ، امیر شیہر چوہدری محمد علی اختر،ڈاکٹر عطاالرحمٰن،مرزا انعام الحق،محمد عثمان غنی اور حافظ محمد الیاس مرزا نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر ریاض احمد مرزا نے کہا بھمبر میں تعمیر و ترقی کے بلند بانگ دعوے کیے جاتے ہیں۔لیکن بھمبر کی سڑکیں اس بات کی گواہ ہیں کہ درجنوں سال گذر گئے ان کھنڈرات نما سڑکوں پر لوگوں کی ٹرانسپورٹ کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ووٹ دے دو گلی پکی کروا لو، نلکا لے لو، ووٹ دے دو،شرم و حیا اس قیادت کو چھو کر بھی نہیں گذری۔لوگوں کے ضمیر کی بولیاں لگا کر حکومت میں پہنچنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر چوہدری مجد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ظالموں کے خلاف مظلوم کے ساتھ ہیں ۔ہر چوک و چوراہے میں غریب اور مظلوم کے ھق کی بات کریں گے۔ظلم و نا انصافی کی اس اندھیری رات سے سویرا اللہ کی تائید سے صرف دیانت دار قیادت ہی طلوع کر سکتی ہے۔جو صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے۔اس موقع پر دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ظلم اور کرپشن کے نظام کو ختم کیے بغیر عمل کا نظام قائم ہو سکتا ۔اس کے لیے تبدیلی کی جدو جہد کو تیز کرنا ہو گا۔عوام کو بتانا ہو گا کہ اگر آپ آنے والی نسل کو دربدر ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کی دیانت دار قیادت کو کو ووٹ دیں وگرنہ موجودہ قیادت تو ملکی وسائل کو لوٹ کر اپنی نسلوں کو مالا مال اور عام آدمی کو بھکاری بنانا چاہتے ہیں۔حکومتی محکموں مین تباہی کے ذمہ داری ہمارے منتخب سیاستدان ہیںجو نسل در نسل اقتدار پر قابض ہیں۔اگر ان اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کرا دی جائے تو ریاستی ڈھانچہ مضبوط ہو سکتا ہے۔اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے ہاتھ کھڑے کر کے کے جماعت اسلامی کا ساتھ دینے کا عہد کیا۔