موٹرسائیکل کے مختلف ٹریفک حادثات میں 09 افراد شدید زخمی

Accident

Accident

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ سرگودہا روڈ موضع دوکاہ کے قریب تیز رفتار ہائی ایس کے راہ گیر کو ہٹ کرنے سے پیش آیا جس سے 30 سالہ محمد شریف 23 سالہ احسان اللہ شدید زخمی ھو ا دوسرا حادثہ سرگودہا روڈ حفاظتی بند کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل سے کتا کے ٹکرانے سے پیش آیا۔

جس 28 سالہ سیف اللہ 26 سالہ غلام بی بی شدید زخمی ہوئی ا تیسرا حادثہ لنک فیصل آبا د روڈ صوفی موڑ کے قریب دو تیز رفتار موٹرسائیکل کے آپس میں ٹکڑانے سے پیش آیا جس سے 24 سالہ محبوب 20 سالہ حسنین 16 سالہ صدام شدید زخمی ھوا چوتھا حادثہ صوفی موڑ کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل اور چنگچی رکشہ کے آپس میں ٹکڑانے سے پیش آیا۔

جس سے 45 سالہ کنیز فاطمہ 20 سالہ واجد حسین شدید زخمی ھوا جنھین ریسکیو 1122 نے بروقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد دی کے بعد ڈسڑکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کیا۔