موٹروے پولیس نارتھ زون نے عید کے پرمسرت موقع پر مسافروں میں تحائف تقسیم کیے

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) موٹروے پولیس نارتھ زون نے عید کے پرمسرت موقع پر مسافروں میں تحائف تقسیم کیے این فائیو نارتھ زون کے ٹال پلازوں پرموٹروے پولیس افسران نے روڈ یوزرز کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں۔۔

آئی جی موٹروے پولیس شوکت حیات کی ہدایت پر موٹروے پولیس این فائیو نارتھ زون پشاور تا لاہور جی ٹی روڈ بشمول مری ایکسپریس وے پر عید الفطر کے پر مسرت موقع پر روڈ یوزرز میں تحائف تقسیم کیے گئے ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی موٹروے پولیس این فائیو نارتھ زون اشرف زبیر صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا موٹروے پولیس نے اپنی اعلیٰ اقدار کو قائم رکھتے ہوئے روڈ یوزرز میں عید الفطر کے موقع پرتحائف تقسیم کیے۔

ڈی آئی جی اشرف زبیر صدیقی نے کہاکہ روڈ یوزرز کی حفاظت موٹروے پولیس کے لئے سب سے زیادہ اہم ہے اور اس نوعیت کی سرگرمیاںنہ صرف عوام اورپولیس کے باہمی دوستانہ تعلقات کی نشونما میںکلیدی کردار ادا کرتی ہیںبلکہ عوام میں دورانِ سفر تحفظ کا احساس بھی پیدا کرتی ہیںاس موقع پر ایس ایس پیز احمد مختار ، نعیم حیات ٹوانہ ، فرخ رشید،انعام الہی نے تمام ڈی ایس پیز اور آپریشن آفیسرز کے ہمراہ روڈ یوزرز کو عید کی مبارکباد اورتحائف کی تقسیم کیساتھ ساتھ محفوظ سفرکے پیغامات اوربریفنگ بھی دیں۔