کروڑ لعل عیسن کی خبریں 11/5/2016

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) خاوند کی ڈانٹ ڈبٹ سے تنگ آ کر خاتون نے کالا پتھر پی لیا لیہ سے نشتر ہسپتال منتقل پولیس نے خود کشی کا مقدمہ درج کر لیا تفصیل کے مطابق شاہ پور تھل کی سدو مائی نے بشیر حسین بھٹی سے دوسری شادی کی جس کے ساتھ اُس کا جھگڑا رہنے لگا اور بشیر حسین اُسے تشدد کا نشانہ بناتا رہتا ہے جس سے تنگ آ کر سدو مائی نے کالا پتھر پی لیا جس سے ڈسٹرکٹ ہسپتا ل لیہ میں طبی امداد دی گئی حالت تشویش ناک ہونے پر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا دوسری جانب پولیس تھانہ کروڑ نے سدو مائی کیخلاف زیر دفعہ 325ت پ مقدمہ درج کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار)بیوی کی طرف سے علیحدگی اور نان نفقے کے 4لاکھ ڈگری ہونے کی وجہ سے ارشاد حسین 11مسلح افراد کے ہمراہ گھر میں داخل ہو کر والد ظفر اقبال کو کمرے میں بند کر کے دھمکیا دیتا رہا ،تفصیل کے مطابق ارشاد حسین قوم جُرکانی بلوچ بستی سکنہ عنایت شاہ کی شادی ظفر اقبال کی بیٹی سے ہوئی تھی نا چاکی کے باعث غیر آباد ہوگئی اور اُس نے نے مقامی فیملی کورٹ میں نان نفقے کا دعویٰ کیا ہوا تھا جو کہ ملزم کے خلاف 4لاکھ روپے ڈگری ہو گیا جس کی رنجش پر گزشتہ روز ارشاد حسین اقبال حسین مسلح با پسٹل ممتاز حسین ،مشتاق حسین جہانگیر حسین ولد غلام حیدر مسلح با سوٹا ،خالد حسین ،زاہد حسین ،محمد طارق ،محمد صادق ڈنڈوں سے مسلح ہو کر زبر دستی چار دیواری پھلانگ کر گھر میں داخل ہو گئے اور ظفر اقبال کو کمرے میں بند کر کے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے پولیس تھانہ کروڑ نے اقبال حسین کے بھانجے طاہر حسین کی درخواست پر 11افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔