تحریک کی قیادت نہیں چھوڑوں گا، جدوجہد جاری رہے گی: الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا اب حالات کتنے ہی خراب کیوں نہ ہوں اور تنظیم کے ذمہ داران کتنی ہی غفلت اور کوتاہی کا مظاہرہ کیوں نہ کریں وہ تنظیم کی قیادت سے علیحدگی اختیار کرنے کی بات نہیں کریں گے۔

آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھوں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا الطاف حسین نے کہا ایم کیو ایم کو ہر طرف سے کچلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا نہ تو فوج کو برا بھلا کہا اور نہ ہی را سے کوئی مدد مانگی تھی۔