تحریک طالبان افغانستان کی مذاکراتی ٹیم امن عمل ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئی

Taliban

Taliban

مری (جیوڈیسک) سفارتی ذرائع نے بتایا کہ طویل عرصہ کے بعد سعودی عرب اور تحریک طالبان افغانستان میں روابط بحال ہو گئے ہیں اور مری مذاکرات میں حصہ لینے والی افغان تحریک طالبان ٹیم سعودی عرب پہنچ گئی۔

ملا جلیل افغان تحریک طالبان کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ ٹیم سعودی عرب کی دعوت پر گئی ہے، مذاکرات میں موجود تعطل دور کرنے پر بات ہو گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ مری میں مذاکرات بے نتیجہ ہو گئے تھے کیونکہ تحریک طالبان افغان نے امن کو امریکی و نیٹو افواج کے انخلا سے مشروط کر دیا تھا۔

ان کا موقف ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام طالبان کی سرگرمیوں سے نہیں غیر ملکی افواج کی موجودگی کی وجہ سے ہے۔