فلم تارے زمین پر کا ننھا اداکار خوبرو نوجوان میں تبدیل

Darsheel Safary

Darsheel Safary

ممبئی (جیوڈیسک) فلم “تارے زمین پر” سے شہرت پانے والے بالی وڈ کے مشہور ترین اداکار درشیل سفارے دیکھتے ہی دیکھتے بچے سے خوبرو نوجوان بن گئے۔

اداکار درشیل سفارے 9 مارچ 1997 کو ممبئی میں پیدا ہوئے، ان کی پہلی فلم تارے زمین پر 2007 میں ریلیز ہوئی، اس فلم میں جاندار اداکاری کی بدولت انہیں اپنے مداحوں سے کافی پذیرائی ملی۔

اس فلم میں انہوں نے ڈس لیکسیا سے متاثر آٹھ سالہ بچے کا کردار ادا کیا جس کو تعلیمی میدان میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس فلم کی کامیابی کے بعد درشیل سفارے کو فلم فئیر، زی سینما اور اسٹار سکرین ایوارڈز سے نوازا گیا۔

فلم میں عامر خان نے آرٹ ٹیچر کا کردار ادا کیا ہے لیکن فلم کا اصل ہیرو اِس کا مضبوط اور جاندار اسکرپٹ ہے جسے امول گپتے نےلکھا تھا۔