ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم آئیس ایج کولیژن کورس کا نیا ٹریلر جاری

Trailer

Trailer

نیو یارک (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی اینی میٹڈ فلم آئیس ایج کولیژن کورس کا نیا ٹریلر آگیا ۔

آئی ایج سیریز کے پانچویں حصے میں اسکارٹ ایک ایڈونچر کے نتیجے میں خلا میں پہنچ جاتا ہے جہاں اسے حیرت انگیز تجربات سے گزرنا پڑتا ہے ۔ فلم میں مشہور ہالی وڈ اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز، ڈینس لیری، رے رومانو نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے ۔ آئیس ایج کولیژن کورس بائیس جولائی کو سینماگھروں کی زینت بنے گی ۔