فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری

Beauty and the Beast

Beauty and the Beast

لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکی فلمی پنڈتوں نے آج سے شروع ہونے والے ویک اینڈ کی ریٹنگ جاری کی ہے۔ فرانسیسی مصنف کی کہانی پر بنی فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کے ایک بار پھر باکس آفس پر چھا جانے کا امکان ہے۔

فلم اب تک دنیا بھر سے پینتالیس کروڑ ڈالر سے زیادہ کما چکی ہے۔ آج ریلیز ہونے والی سپر ہیرو فلم پاور رینجرز کے دوسرے نمبر پر آنے کی توقع ہے۔

فلم پانچ ٹین ایجروں کے گرد گھومتی ہے جنہیں ایک نادیدہ ہستی سپر پاورز دے دیتی ہے تا کہ زمین کو بچا سکیں۔

سائنس فکشن فلم لائف اس ویک اینڈ پر تیسرے نمبر پر آئے گی۔ دوسرے سیارے پر زندگی کی تلاش میں گئے خلا بازوں کو خود اپنی جان کے لالے پڑ جاتے ہیں۔