ہالی وڈ: باکس آفس پر اسٹریٹ آئوٹا کومپٹن کی پہلی پوزیشن برقرار

Straight Outta Compton

Straight Outta Compton

ہالی وڈ (جیوڈیسک) نارتھ امریکن باکس آفس پر ’اسٹریٹ آئوٹا کامپٹن‘ اس ہفتے بھی اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی، فلم نے اپنی ریلیز کے دوسرے ہفتے کے دوران مزید 2 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

فلم ’اسٹریٹ آئوٹا کومپٹن‘ کی کہانی 80کی دہائی میں شہرت حاصل کرنے والے پاپ گروپ این ڈبلیو اے کے کیریئر کے گرد گھومتی ہے۔ ادھر ٹام کروز کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ’مشن امپوسبل‘ کا پانچواں حصہ اس ہفتے مزید 1 کروڑ 17 لاکھ کما کر دوسرے نمبر پر برقرار ہے۔

جبکہ ہارر سے بھرپور فلم ’سنسٹر ٹو‘ اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں 1 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر ہے۔