فلم کولیٹرل بیوٹی 16 دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

Collateral Beauty

Collateral Beauty

لاس اینجلس (جیوڈیسک) اداکار وِل سمتھ کی فلم کولیٹرل بیوٹی میں انسانی جذبوں کی عکاسی کی گئی ہے۔ اپنی ننھی سی بیٹی کی موت پر وِل سمتھ کی زندگی ہل کر رہ جاتی ہے۔

نفسیاتی مسائل کا شکار ول سمتھ محبت، وقت اور موت کو خط لکھتا ہے اور اسے تینوں ہی انسانی روپ میں ملتے ہیں۔

اس کی دوست کیٹ ونسلیٹ اور نومی ہیرس اسے اس مشکل سے نکالنے کی کوشش کرتی ہیں۔