فلم دنگل کی گیتا حقیقی زندگی میں مختلف شخصیت کی مالک

Geeta

Geeta

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری میں ریکارڈز بنانے والی فلم دنگل کے آج کل بہت چرچے ہیں۔ فلم دنگل سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بالی ووڈ فلم بن چکی ہے۔

اس فلم میں جہاں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی اداکاری کی تعریف کی جا رہی ہے تو وہیں انڈین ریلسر گیتا پھوگاٹ کا کردار نبھانے والی اداکارہ زائرہ وسیم کی بھی بہت ستائش کی جا رہی ہے۔

زائرہ وسیم نے فلم کے کردار کی مناسبت سے اپنا حلیہ ایسا بدلہ کی انھیں حقیقت میں پہچاننا بہت مشکل ہے۔

فلم میں پہلوانوں سے دنگل کرنے والی یہ لڑکی حقیقی زندگی میں انتہائی خوبصورت شکل وصورت کی مالک ہے۔ زائرہ وسیم کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر سے ہے اور اب تک متعدد ٹی وی اشتہارات میں بھی نظر آ چکی ہیں۔