موجودہ فلمیں ڈراموں کو فروغ دے رہی ہیں، شان

Shan

Shan

لاہور (جیوڈیسک) فلم اسٹار شان نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کے لیے کوئی انٹرٹینمنٹ نہیں ہے کارپوریٹ سیکٹر جس طرح سے فلم انڈسٹری کی مدد کررہا ہے اس کے اچھے نتائج سامنے آئینگے۔ ہمایوں سعید کردار میں سوٹ نہیں کرتے تھے اس لیے انھیں کاسٹ سے الگ کردیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روزمقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پراداکارہ حمائمہ ملک، محب مرزا، علی مرتضیٰ، یحیٰی خان، ساحرعلی بگا، پپو سمراٹ، نعمان نذیراورحماد چوہدری موجود تھے۔

شان کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم ’’ارتھ ‘‘ کاسیکوئل بنانے کے لیے مہیش بھٹ سے رابطہ کیا توان کا کہنا تھا کہ لوگ میری دوسری فلمیں مانگتے ہیں لیکن آپ پہلے بندے ہیں جنہوں نے ’’ارتھ ‘‘ مانگی ہے۔ ’’ارتھ ٹو‘‘ آرٹ فلم نہیں ہے۔

اس فلم میں عظمیٰ حسن نے امید سے بڑھ کرکام کیا ۔ حمائمہ ملک ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں، جبکہ بقیہ کاسٹ میں شامل تمام لوگ کردار کے مطابق سائن کیے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ فلمیں سینما کی بحالی نہیں کررہی ، بلکہ ڈراموں کوفروغ دے رہی ہیں۔