فلم ’’ہوٹل‘‘ فیملیز کو بھا گئی ہے، میرا

Meera

Meera

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ میرا نے کہا ہے پاکستان فلم انڈسٹری کی سپورٹ کے لیے میڈیا کی کاوش کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، حال ہی میں ریلیز ہونے والی میری فلم ’’ہوٹل‘‘ کواس ادارے نے پروموٹ اورسپورٹ کیا ہے کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔ ملک بھرمیں فلم کوزبردست رسپانس مل رہا ہے اورفیملیز کی بڑی تعداد سینما گھروں کا رخ کررہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’’ہوٹل‘‘ ایک ایسی فلم ہے جس کوبھارت کے شہردہلی میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کاایوارڈ ہی نہیں بلکہ مجھے بھی بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، جوہرایک پاکستانی کے لیے فخرکی بات ہے۔

جہاں تک فلم کی ریلیز کے بعد ملنے والا رسپانس کی بات ہے تو میری توقعات سے بڑھ کرفلم کا رسپانس سامنے آیا ہے۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد ، ملتان ، فیصل آباد ، گجرات ، گوجرانوالہ ، حیدرآباد اورراولپنڈی سمیت دیگرشہروں میں شائقین کی بڑی تعداد نے فلم کودیکھا اورمیری پرفارمنس اورکہانی کوبہت سراہا۔ اس فلم کا موضوع بالکل ہٹ کر ہے اوراس کا بہترین رسپانس مل رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جس طرح ’ہوٹل‘ نے ’دہلی فلم فیسٹیول‘ میں ایوارڈ حاصل کیے تھے، اسی طرح اب اس کودنیا کے بیشتر فیسٹیولز کی زینت بنایا جائے گا۔ مجھے امید ہے اس کواچھا رسپانس اس لیے بھی ملے گا کہ اس کا موضوع بہت مضبوط اور حقیقت کے قریب ترہے۔