فلم سلطان نے باکس آفس پر دھوم مچا دی

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ باکس آفس پر سلمان خان کا جادو ایک بار پھر چل گیا۔

دبنگ ہیرو کی فلم سلطان نے ریلیز کے پہلے دن ہی ساڑھے 36 کروڑ کا بزنس کر لیا۔ پہلے دن سب سے زیادہ کاروبار کا اعزاز بھی سلمان خان کی فلم کو حاصل ہے۔

گزشتہ سال پریم رتن دھن پایو نے پہلے دن 39 کروڑ کا ریکارڈ ساز بزنس کیا تھا۔