فلم رائٹرز ایسوسی ایشن ممبئی میں کوی سمیلن اور محفل مشاعرہ

Danish Jawed fwa

Danish Jawed fwa

مہاراشٹرا (احمد نثار) فلم رائٹرز اسوسی ایشن ممبئی میں پچھلے سال سے ایک نئی روایت شروع کی گئی ہے ”کوی سمیلن اور محفل مشاعرہ” جس میں اراکین اسوسی ایشن اپنی اپنی تخلیقات پیش کریں گے۔ 29ـ04ـ2016 کی شام ایک ساہتی و ادبی نشست انعقاد کی گئی۔ اس محفل کی صدارت جناب جلیس شیروانی صدر یف ڈبلو اے نے کی اور نظامت نائب صدر جناب دانش جاوید صاحب نے کی۔

صدر محفل جناب جلیس شیروانی نے اصطلاحات کی صحیح ادا اور استعمال کی طرف توجہ دلائی۔ ناظم محفل نے بڑی خوبصورتی کے ساتھ غزل کی روایت کی تاریخ پیش کی اور علم العروض پر روشنی ڈالی۔ بعد ازآں کوی، گیت کار اور شعراء نے اپنی اپنی تخلیقات پیش کی۔ اس محفل کی خوبصورتی یہ رہی کہ اس ترتیب میں کبھی گیت پیش کیے گئے تو کبھی غزل، کبھی نظم تو کبھی موضوعاتی کویتائیں۔ یہ ہندی اردو ادبی سنگم سب کے دل کو بھا گیا۔ اردو ادب کی رونق اس محفل سے رواں دواں ضوفشاں نظر آئی۔

اس محفل میں شرکاء : سندیپ یادو، احمد نثار، روی یادو، اوشا سکسینا، رجنیش پرجاپتی، سونبھ تریپاٹھی، منجولا مہوپاترا، سریش ملک بہاری، نظر ایمانی، اوشا بھدوریا، شروتی بھٹاچاریہ، ارچنا پانڈے، ریحان خان، ہیما چندارنی، وپول جوشی، ایشور دیو، عرفان طارق خان، جی بنسل و دیگر رہے۔ اس محفل کے انتظامات بڑی خوبی کے ساتھ گیت کار پرجاپتی اور دیگر اسٹاف ممبروں نے کیا جو قابلِ تعریف ہیں۔

FWA Mehfil e Mushaira

FWA Mehfil e Mushaira

FWA Mehfil e Mushaira

FWA Mehfil e Mushaira

Nisar at FWA

Nisar at FWA

09325811912
Email : ahmadnisarsayeedi@yahoo.co.in