ایم پی اے نشاط ضیاء قادری کا عید الاضحی کے تینوں دن شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ

MPA NISHAT ZIA QADRI

MPA NISHAT ZIA QADRI

کراچی : رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اُٹھا کر ٹھکانے لگا نے کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کی جانب سے مثالی انتظامات کو سراہتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا اور اُن کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مثالی ورکنگ پر بلدیہ کورنگی کے افسران و ملازمین کو شاباش دی۔

عید الاضحی کے پہلے ،دوسرے اور تیسرے روز شاہ فیصل کالونی کی تمام یونین کمیٹیز کا تفصیلی دورہ کرکے عید الاضحی کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کی جانب سے کنٹی جنسی پلان پر عملدرآمد کا معائنہ کرتے ہوئے ایم پی اے نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ بلدیہ کورنگی نے مالی مشکلات کے باوجود مختصر مدت میں ترتیب دیئے گئے۔

انتظامات پر عملد رآمد کرکے موثر اور مثالی اقدامات کے ذریعے عوام کو عید الاضحی کے تینوں دن صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا یا رکن صوبائی اسمبلی نے کہاکہ مقامی قیادت ہی علاقائی سطح پر مسائل کو بہتر انداز میں حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کا مظاہرہ عید الاضحی کے تینوں دن شہر کراچی کی مقامی قیادت نے اپنے عملی اقدامات کے ذریعے ثابت کیا۔

رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا کہ شہر کراچی خصوصاً مضافاتی علاقوں کی ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکج اور بلدیاتی اداروں کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے اقدامات کریں۔

قبل ازیں شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو اُٹھانے کے حوالے سے انتظامات کے معائنے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ علاقائی سطح پر تعمیر و ترقی اور صحت مند ماحول کے حوالے سے بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں

تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے مسائل کا خاتمہ اور مثالی معاشرے کا قیام ممکن بنا یا جاسکے۔