ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی چیئرمین چیف منسٹر انسپکشن ٹیم پنجاب مقرر

Mohammad Yaqoob Nadeem

Mohammad Yaqoob Nadeem

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی چیئرمین چیف منسٹر انسپکشن ٹیم پنجاب مقرر، وزیر اعلی پنجاب نے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے احسن طریقے سے نبھائوں گا، ندیم سیٹھی، سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں کی مبارکباد۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے ایم پی اے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 175 محمد یعقوب ندیم سیٹھی کو چیئرمین چیف منسٹر انسپکشن ٹیم پنجاب مقررکر دیا گیا ہے، ایم پی اے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 175 محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے کہا کہ قائدین نے کو ذمہ داری مجھے سونپی ہے اسے احسن طریقے سے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔

میں قائدین مسلم لیگ ن میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، حمزہ شہباز شریف ودیگر کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے چیئرمین چیف منسٹر انسپکشن ٹیم پنجاب مقررکیا ہے۔

اس موقع پر سعید احمد بھٹی سابقہ کونسلر، چوہدری طارق سعید خاں، سردار خاں کونسلر، ہاشم خاں، جمشید خاں، مہر عباس، خالد مغل، حاجی لطیف، آصف وڈانہ، عبدالقیوم مہر، ہارون خاں نمبر دار ودیگر نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قصور مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور رہے گا۔

ہم وزیر اعلی پنجاب کے مشکور ہیں جنہوں نے ندیم سیٹھی کو چیئرمین چیف منسٹر انسپکشن ٹیم پنجاب مقررکرکے حلقہ پی پی 175کی عوام سے محبت کا ثبوت دیا ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126