ایم آر پی کا کرپشن کیخلاف 8 اپریل کے دھرنے کی حمایت کا اعلان

Corruption Protest

Corruption Protest

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے8اپریل کو کرپشن کیخلاف جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کا اعلان اور دیگر سیاسی و سماجی جماعتوں سے اس دھرنے میں شمولیت و حمایت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے ناسور نے اس قوم کو حق و انصاف کے ساتھ سہولیات سے بھی محروم کردیا ہے۔

مگر مقتدر حلقے کرپشن کے ناسور سے نجات کی بجائے اس میں ملوث افراد کی حفاظت کی روایت ڈا ل کر کرپشن کو سرکاری تحفظ فراہم کررہے ہیں جو ملک و قوم کے مستقبل کیلئے انتہائی خطرناک ہے اسلئے کرپشن اور اس کا تحفظ کرنے والے قومی مجرموں کیخلاف ملک گیر تحریک لازم ہوچکی ہے۔

جس کی بنیاد جماعت اسلامی رکھ رہی ہے تو ہر محب وطن اور پاکستان سے محبت کرنے والے کیلئے لازم ہے کہ وہ اس تحریک کا حصہ بن کر کرپشن کے خاتمے ‘ قومی مجرموں کے محاسبہ اور لوٹی گئی دولت کی واپسی کیلئے اپنا کردار ادا کرے اوراپنا ‘ اپنے بچوں کا اور اپنی آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کی جدوجہد میں شمولیت اختیار کرے۔