ایم آر پی کا 25 رکنی وفد ہری پور ہزارہ کیلئے روانہ

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی کی ہدایت پر مرکزی رہنما خان آف بدھوڑہ یحیٰی خانجی تنولی کی 25رکنی وفد کے ہمراہ ہریپور ہزارہ کیلئے روانہ ‘ چیئرمین امیر پٹی نے ملک سعید ‘ فاروق اعوان ‘ آصف تنولی ‘ کاشف تنولی ‘ سردار راجہ ‘ ملک غلام حیدر‘ علی شاہ بخاری ‘ غلام بروہی ‘ حاجی صالح محمد ‘ انیس سوہنی ‘ قاری حامد ‘ ملک ممتاز خان ‘سید اصغر شاہ ‘ عارف ہزارہ وال ‘ صابر داتاری ‘ مجید باپو ‘اقبال چاند اور میمن ‘ کچھی ‘کاٹھیاواڑی ‘ سندھی ‘ بلوچ و دیگر برادریوں کے نمائندگان کے ہمراہ یحیٰی خانجی تنولی کی قیادت میں وفد کو کراچی ایئرپورٹ سے ہریپور کیلئے روانہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفد خیبر پختون خواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ضلع ہری پور ہزارہ کی یوسی لادڑ ملنگ بدھوڑہ سے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے حمایت یافتہ ضلع ناظم و تحصیل ناظم ظہور احمد خان اور ولید خان کی انتخابی مہم چلاکر ان کی کامیابی کیلئے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرے گا۔

ایئرپورٹ پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے یحیٰی خانجی تنولی نے کہا کہ وہ قائد امیر پٹی کی جانب سے ملنے والی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے حمایت یافتہ امیداروں کی کامیابی کیلئے پوری دیانتداری سے جدوجہد کریں گے اور انشاءاللہ روشن پاکستان پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے ایم آر پی کی خیبر پختونخواہ لوکل باڈیز میں نمائندگی کو یقینی بنائیں گے۔