مرکز منہاج القرآن فرانس میں پہلے افطار ڈنر کا اہتمام ایشین سویٹس اینڈ بیکرز کی جانب سے کیا گیا

پیرس (اے کے راؤ سے) دنیا بھر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مراکز شاداب و آباد ہیں مگر رمضان میں ان کا رنگ دیدنی ہوتا ہے۔ آپنے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی ہدایات کی روشنی میں منتظمین مراکز کمیونٹی کے مخیر حضرات کے تعاون سے سحر و افطار کا اہتمام کرتے ہیں۔ اسی سلسلے میں پہلے رمضان کے افطار کا اہتمام پیرس کے ایشین سویٹس اینڈ بیکرز کے مالک احسان علی کی جانب سے کیا گیا۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس پروفیسر علامہ حسن میر قادری کی سرپرستی میں ہوئے اس افطار ڈنر کا انتظام صدر منہاج القرآن فرانس چوھدری محمد اعظم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کیا۔یاد رہے پیرس اور اس کے گردونواح کی مساجد اور خصوصا” پاکستانی مساجد ویلیل لا بل ، پیرفیت ، فلاح دارین ، حلقہء احباب میں بھی افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے افغان اور شام کے طارکین وطن کی بڑی تعداد کی پیرس اور اسکے گردو نواح میں موجودگی پچھلے سال کی نسبت اس سال مساجد میں غیر معمولی حاضری متوقع ہے۔

Iftar Dinner

Iftar Dinner

Iftar Dinner

Iftar Dinner

Iftar Dinner

Iftar Dinner