تحریک منہاج القرآن آئیرلینڈ کے زیر اہتمام شہادت امام حسین اور شہدائے کربلا کی یاد میں محفل کا انعقاد

 MQI Mahfil

MQI Mahfil

آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیر اہتمام شہادت امام عالی مقام امام حسین اور شہدا ئے کربلا کی عظیم محفل کا انعقاد کیا گیا ۔ محفل کا وآغاز حافظ جنید نے تلاوت قرآن پاک سے کیا نعت رسول مقبول اور منقبت امام عالی مقام حضرت امام حسین پیش کرنے کے کی سعادت فرقان اسلم حافظ سعید اور حافظ جنید نے حاصل کی۔

جبکہ نقابت کے فرایض حافظ صدیق نقشبندی نے اسا کیے۔ مقررین میں پیر غلام دستگیر اور تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت امام حسین کا منعقد غلبہ حق اور شہادت عظمی کے سوا اور کچھ نہ تھا ان کو پیش نظر اقتدار کا حصول یا سلطنت پر قبضہ نہ تھا۔

اسی لیے انہوں نے اپنے زاتی اقتدار کیلئے انسانیت کا خون نا حق بہانے اجتناب کیا ۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ امام حسین سے محبت کرنے والو اب وقت آپہنچا ہے حسینیت کے کردار کو اپنے قول عمل میں زندہ کرو ہر دور کے یزیدوں کو پہچانو ۔ یزید یت تمہیں توڑنے اور تمہارے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کے لیے سر گرم ہے۔

 MQI Mahfil

MQI Mahfil

محفل کے احتمام پر سید سجاد شاہ کے والد گرامی اور سابق ڈائریکٹر محکمہ اصقاف اور چیرمین داتا دربار کمیٹی لاہور جناب سید حاجی قلام حسین نقشبندی صاحب نے آخر میں دعا فرمائی۔ اس محفل میں جن خاص شحصیات نے شراکت کی ان میں پیر غلام دستگیر علامہ محمد عدیل حافظ جنید ، حافظ سعید ، سعید حمید، حافظ صدیق نقشبندی محمد اکبر حسین وقاص احمد مدثر نزیر بھٹی اور دیگر احباب شامل تھے سید سجاد شاہ صاحب کی طرف سے شرکائے محفل کو پر تکلف کھانا بیش کیا گیا۔