قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کا تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان

 Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین نے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتال کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

مقامی انتظامیہ سے اجازت ملتے ہی بھوک ہڑتال کا اعلان کر دوں گا۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ برس ہا برس سے جاری قتل عام میں ہزاروں مہاجر شہید کر دئیے گئے۔ تمام تر کوششوں کے باوجود مہاجروں کی نسل کشی نہیں رُک سکی۔ آج تک ایک بھی قاتل کو نہیں پکڑا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مہاجروں کو پاکستان میں باعزت مقام دلانے کے لئے اپنی زندگی صرف کر دی۔ اپنی جان دے دوں گا لیکن مہاجروں سمیت مظلوم عوام کے حقوق کا سودا نہیں کروں گا۔ قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ظالموں کے آگے سر نہیں جھکائوں گا۔ تادم مرگ بھوک ہڑتال کر کے اپنا وعدہ پورا کرنے جا رہا ہوں۔

ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ میری موت کے بعد تمام اختیارات رابطہ کمیٹی کے پاس ہوں گے۔ رابطہ کمیٹی کو میری وصیت ہے کہ وہ تحریک کے شہداء کے ہمیشہ یاد رکھے۔