ایم کیو ایم الیکشن سیل کے انچارج عمیر صدیقی کے ریمانڈ میں 10روز کی توسیع

Umair Siddiqui

Umair Siddiqui

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم الیکشن سیل کے انچارج عمیر صدیقی کے ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کردی ہے۔

ایم کیو ایم کے رکن عمیر صدیقی کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ رینجرز حکام نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ دوران تفتیش ملزم نے 64 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف کیا ہے لہذا ملزم کے ریمانڈر میں توسیع کی جائے تاکہ تحقیقات کو مزید آگے بڑجایا جا سکے۔

اس موقع پرعدالت کا کہنا تھا کہ تفتیش کرنا رینجرز نہیں پولیس کا کام ہے لہذا آئندہ سماعت کے موقع پر تفصیلی رپورٹ عدالت میں میں پیش کی جائے۔ عدالت نے ملزم کو پولیس کی تحویل میں 10 روزہ ریمانڈ پر دیتے ہوئے ملتوی کردی۔